Sunday, January 12, 2025
Homeدنیااسماعیل ھنیہ کا قتل اسرائیل کا ایک اور جرم ، اب ہمیں...

اسماعیل ھنیہ کا قتل اسرائیل کا ایک اور جرم ، اب ہمیں متحد ہونا ہوگا: محمود عباس

غزہ:فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے حماس سربراہ اسماعیل ھنیہ کی اسرائیل کے ایک حملے سے قتل کیے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ اسرائیلی حملہ ایرانی دارالحکومت تہران میں بدھ کی صبح کیا گیا ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر کا یہ بیان فلسطینی خبر رساں ادارے ‘ وفا ‘ نے رپورٹ کیا ہے۔
محمود عباس نے حماس سربراہ کے اس قتل کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا یہ بہت سنگین پھیلاؤ کی نشاندہی ہے۔
انہوں نے کہا ‘ ہمارے لوگ اور افواج متحد ہیں۔ میں ان سے اپیل کروں گا کہ تحمل کے ساتھ اپنے مقصد یعنی اسرائیلی قبضے کے خلاف کھڑے رہیں۔ اسماعیل ھنیہ کی ہلاکت اسرائیل کا نیا جنگی جرم ہے۔ ہم حماس کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب ہمیں ضرور اکھٹے ہو جانا چاہیے۔ ‘
اپنے ایک الگ بیان میں حماس نے اسماعیل ھنیہ کے قتل پر سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جنہیں ایک صیہونی حملے میں شہید کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments