Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلسرفراز خان کی ٹیم انڈیا میں شمولیت

سرفراز خان کی ٹیم انڈیا میں شمولیت

ممبئی: لیجئے آخر کار وہ خبر آ ہی گئی جس کا ہندوستان کے کرکٹ مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا یہ کسی جیت کی خبر نہیں تھی, یہ کسی بڑی کامیابی کی خبر نہیں تھی بلکہ ایک ایسے کھلاڑی کی ٹیم انڈیا میں شمولیت کی خبر تھی جس کا سب کو بڑے طویل عرصے سے انتظار تھا بلکہ یہ حیرت تھی کہ اخر گھریلو کرکٹ میں رنوں کی ایورسٹ بنانے والے بیٹسمین کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ممبئی کے نوجوان بیٹسمین سرفراز خان کی مسلسل رنز اور سینچریز بنانے کے بعد اخر کار ہندوستانی سلیکٹرز نے سرفراز خان کو انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے ایک بڑی خبر ایک اچھی خبر جس نے ممبئی میں خان فیملی میں جشن کا ماحول پیدا کر دیا ہے_ یہ خان فیملی ,فلمی دنیا کی نہیں بلکہ کرکٹ کی دنیا کی ہے کیونکہ سرفراز کے ساتھ ساتھ ان کا چھوٹا بھائی مشیر خان بھی ٹیم انڈیا اے کا حصہ ہے
کئی بار نظر انداز کیے جانے کے بعد سرفراز کو پہلی بار ٹیم انڈیا سے کال آئی ہے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سلیکشن کمیٹی نے سرفراز کو ہندوستانی ا سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ ٹیم انڈیا سے کال ملنے سے پہلے ہی سرفراز فرسٹ کلاس سطح پر 14 سنچریاں اور تقریباً 4 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔
حیدرآباد میں ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ اتوار 28 جنوری کو ختم ہوا۔ ٹیم انڈیا کو اس میچ کے چوتھے دن شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکست کے اگلے ہی دن ٹیم انڈیا کو ایک اور بری خبر ملی۔ اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور ڈیشنگ بلے باز کے ایل راہول چوٹ کی وجہ سے اگلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔ یہ دوسرا ٹیسٹ 2 فروری سے وشاکھاپٹنم میں ہونا ہے۔ ان دونوں کی چوٹ سے جہاں ٹیم انڈیا کو نقصان ہوا وہیں تین کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا۔ سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ میں سرفراز خان، واشنگٹن سندر اور سوربھ کمار کو شامل کیا۔
اب لیفٹ آرم اسپنر سوربھ کمار اور اسپن آل راؤنڈر سندر پہلے ہی ٹیم انڈیا میں شامل ہو چکے ہیں۔ سندر تینوں فارمیٹس میں ٹیم انڈیا کے لیے کھیل چکے ہیں لیکن سرفراز خان کو اس سے پہلے کبھی موقع نہیں ملا تھا۔ ممبئی کے بلے باز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں لگاتار رنز بنائے لیکن پھر بھی نظر انداز کیا جا رہا تھا۔ جس کی وجہ سے مسلسل سوالات اٹھ رہے تھے۔ اس کی ایک بڑی وجہ ان کا انڈیا اے کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنا بتایا جا رہا تھا لیکن حیدرآباد ٹیسٹ سے عین قبل سرفراز نے انگلینڈ لائنز کے خلاف انڈیا اے کے لیے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنا جواب دیا اور بالآخر انھیں ٹیم انڈیا میں جگہ مل گئی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments