Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستانتریپورہ میں شدید بارش سےتباہی ، اب تک 22 افراد ہلاک، 17...

تریپورہ میں شدید بارش سےتباہی ، اب تک 22 افراد ہلاک، 17 لاکھ متاثر

تریپورہ:تریپورہ میں گزشتہ چند دنوں میں شدید بارش کی وجہ سے کم از کم 22 افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے۔ عہدیدار نے کہا کہ 65400 لوگوں نے ریاست میں 450 ریلیف کیمپوں میں پناہ لی ہے کیونکہ ان کے مکانات شدید بارشوں کی وجہ سے تباہ ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مانک ساہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اشونی تریپورہ پاڑہ اور سنتیربازار کے دیبی پور میں مٹی کے تودے گرنے سے دس افراد ملبے تلے دب گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ یہ ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ریاستی حکومت نے ہر مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔
ریاست میں شدید بارش کی وجہ سے تباہی
اس سے قبل محکمہ ریونیو کے سکریٹری برجیش پانڈے نے کہا تھا کہ ریاست میں شدید بارش کے بعد 12 افراد کی موت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 12 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور دو لوگ لاپتہ ہیں۔ ابتدائی رپورٹیں جسمانی انفراسٹرکچر اور زرعی فصلوں کے ساتھ ساتھ گھروں اور مویشیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کی نشاندہی کرتی ہیں۔
ریاست میں تقریباً 17 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
اہلکار نے بتایا کہ شمال مشرقی ریاست میں تقریباً 17 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ برجیش پانڈے نے کہا کہ 2032 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی ہے، جن میں سے 1789 مقامات کو صاف کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر مقامات پر بحالی کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے گومتی اور جنوبی تریپورہ اضلاع میں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے دو ہیلی کاپٹر فراہم کیے ہیں۔
آسام رائفلز نے کہا کہ ریاست بھر سے 750 سے زیادہ لوگوں کو نکالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام رائفلز کی رائفل خواتین تریپورہ میں راحت اور بچاؤ کاموں کی قیادت کر رہی ہیں۔ ریاست کے مختلف حصوں بشمول مشرقی کنچن باڑی، کمار گھاٹ، ضلع گومتی کے امر پور، بشال گڑھ، سیپاہیجالا اور تریپورہ میں محکمہ موسمیات نے بھی کئی مقامات پر شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments