Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاسعودی عرب کی انسداد بدعنوانی سے متعلق بین الحکومتی اجلاس میں شرکت

سعودی عرب کی انسداد بدعنوانی سے متعلق بین الحکومتی اجلاس میں شرکت

ریاض:ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں بدعنوانی سے نمٹنے کے بین الحکومتی اجلاس میں سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے شرکت کی۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کے زیراہتمام منعقد ہوا جس میں سعودی عرب میں نگرانی اور انسداد بدعنوانی کے ادارے کے سربراہ مازن الکہموس کی سربراہی میں ایک وفد نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب میں الکہموس نے اس اجلاس کے کام کو منظم کرنے کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مملکت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے فریم ورک کے اندر کام کرتے ہوئے بدعنوانی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی برادری کےساتھ مل کر کام کررہی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ مملکت نے حکومت “اعتماد پلیٹ فارم” کے نام سے ایک متحد الیکٹرانک پورٹل قائم کیا ہے، جس کا مقصد سرکاری خریداری میں شفافیت کی سطح کو بڑھانا، عوامی فنڈز میں خرچ کرنے کی کارکردگی کو بڑھانا اور بدعنوانی کے تمام مواقع کو کم کرنا ہے۔
الکہموس نے “کرپشن کی پیمائش کے لیے عالمی سالمیت کے اقدام” کے لیے نگرانی اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ’یو این ڈی پی‘ کے درمیان شراکت کی حمایت کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر مملکت کے کردار پر توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے ممالک کی کوششوں کی یکجا کرنا اور ان کی کامیابی کو جانچنا ہے۔
اجلاس کے موقع پر، مملکت کے وفد کے سربراہ مازن الکہموس نے بین الاقوامی انسداد بدعنوانی اکیڈمی’آاے سی اے‘ کے ڈین سے ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عالمی سطح پر کرپشن کی روک تھام اور شفافیت کے لیے شروع کردہ اقدام اور ’یو این ڈی پی‘ کی شراکت سے مستقبل میں اس کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments