Sunday, January 12, 2025
Homeدنیابیروت: دھماکوں میں گروپ کو ’شدید‘ دھچکا لگا: حسن نصراللہ

بیروت: دھماکوں میں گروپ کو ’شدید‘ دھچکا لگا: حسن نصراللہ

بیروت: لبنان کی مسلح تنظیم حزب اللہ کا کہنا ہے کہ ان کے 20 ممبران ہلاک ہوگئے ہیں۔ گروپ کے ایک ذریعے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ تنظیم کے ممبران ایک دن پہلے ہونے والے واکی ٹاکی دھماکوں میں مارے گئے ہیں۔ حزب اللہ نے واکی ٹاکی دھماکوں کا الزام اسرائیل پر لگایا ہے

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے طاقتور گروپ کو ہزاروں مواصلاتی آلات کے پھٹنے سے ’شدید‘ دھچکہ لگا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو ایک بیان میں حزب اللہ کے سربراہ نے ان دھماکوں کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی ہے۔ اسرائیل نے تاحال ان دھماکوں پر تبصرہ نہیں کیا جن میں دو روز کے دوران 37 افراد ہلاک جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں
واکی ٹاکیز اور دیگر مواصلاتی آلات کے پھٹنے سے ہونے والے دھماکوں پر اپنے ردعِمل میں حسن نصراللہ نے جارحانہ انداز میں کہا کہ اسرائیل کو ان دھماکوں کا ’بدلہ‘ لیا جائے گا۔ انہوں نے ان دھماکوں کو ’جنگی اقدام‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو ’سخت ردِعمل اور سزا‘ کا سامنا کرنا پڑے گا جہاں وہ توقع کر رہا ہے اور جہاں توقع نہیں کر رہا۔ حسن نصراللہ نے ان حملوں کو قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگی جرم یا اعلان جنگ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’حزب اللہ غزہ میں جنگ بندی ہونے تک اسرائیل کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھے گی

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments