Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاامریکی شہری دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے لبنان چھوڑ دیں: دفتر خارجہ

امریکی شہری دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے لبنان چھوڑ دیں: دفتر خارجہ

لبنان:امریکی محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز لبنان میں موجود امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باوجود کمرشل پروازیں دستیاب ہیں۔ امریکی شہریوں کو جو فلائٹ ملے اس کے ذریعے لبنان سےنکل جائیں۔
حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جاری محاذ آرائی اور بیروت سمیت لبنان بھر میں حالیہ بم دھماکوں کی غیر متوقع نوعیت کے پیش نظر امریکی سفارت خانے نے امریکی شہریوں پر زور دیا کہ وہ لبنان چھوڑ دیں۔
انہوں نے مزید کہا، “فی الحال، کمرشل پروازیں دستیاب ہیں، لیکن کم گنجائش پر۔ اگر سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہوتی ہے، تو روانگی کے لیے تجارتی آپشنز دستیاب نہیں ہو سکتے ہیں”۔
جولائی کے آخر میں جنوبی بیروت کے مضافاتی علاقے میں حزب اللہ کے ایک سینیر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد امریکہ نے لبنان کے لیے اپنی ٹریول ایڈوائزری کو “سفر نہ کریں” کے اعلی ترین درجے پر پہنچا دیا۔
لبنانی حکام نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ بیروت میں امدادی ٹیمیں اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہونے کے بعد ملبے تلے لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہیں۔
جمعے کو حزب اللہ گروپ کے رہ نماؤں سمیت دارالحکومت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں کم از کم 37 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے کہا ہے کہ رہ نما ابراہیم عقیل اور احمد وہبی سمیت 16 ارکان ایک حملے میں مارے گئے جو حزب اللہ کے لیے ایک سال میں اسرائیلی فوج کا مہلک ترین حملہ ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس حملے میں ایک زیر زمین میٹنگ کو نشانہ بنایا گیا جس میں عقیل اور حزب اللہ فورسز کی ایک ایلیٹ یونٹ رضوان فورس کے کمانڈر شامل تھے۔ اس نے گروپ کی ملٹری چین آف کمانڈ کو تقریباً مکمل طور پر ختم کر دیا۔
ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ حملے سے پرہجوم جنوبی مضافاتی علاقے میں ایک کثیر منزلہ رہائشی عمارت تباہ ہوئی اور قریبی سکول کو بھی نقصان پہنچا۔
لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ مرنے والوں میں تین بچے اور سات خواتین شامل ہیں۔
رحد پار سے حملے ہفتے کے روز بھی جاری رہے، کیونکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان میں 11 ماہ سے جاری لڑائی میں سب سے زیادہ بمباری کی۔ دوسری طرف حزب اللہ نے بھی شمالی اسرائیل میں فوجی اہداف پر میزائل حملے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے تقریباً 180 اہداف پر بمباری کی اور ہزاروں راکٹ لانچرز کو تباہ کر دیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments