Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستانمودی نے کویت کے ولی عہد صباح، فلسطینی صدر عباس کے ساتھ...

مودی نے کویت کے ولی عہد صباح، فلسطینی صدر عباس کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں

نیویارک/نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یواین ئی اے) کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح اور فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں مسٹر مودی نے کہا کہ کویت کے ولی عہد کے ساتھ ان کی بات چیت بہت نتیجہ خیز رہی اور انہوں نے فارما، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکنالوجی، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعلقات پر تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح کے ساتھ بات چیت بہت نتیجہ خیز رہی۔
ہم نے فارما، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکنالوجی، توانائی اور دیگر شعبوں میں ہندوستان-کویت تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی اور کویت کے ولی عہد کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان کویت کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات اور عوام کے درمیان تعلقات کو یاد کیا۔
انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک توانائی اور غذائی تحفظ کی ضروریات میں ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو گہرا اور متنوع بنانے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کویت میں ہندوستانی کمیونٹی کی بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات سے ہندوستان اور کویت کے باہمی تعلقات کو نئی تحریک ملے گی۔ مسٹر مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments