Sunday, January 12, 2025
Homeدنیالندن میں افغان سفارت خانہ بند

لندن میں افغان سفارت خانہ بند

لندن: ایک نیا سفارتی بحران شروع ہوگیا ہے، افغانستان میں طالبان انتظامیہ کے لاتعلقی کے اعلان کے بعد برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جمعے کو افغانستان کا سفارت خانہ بند کر دیا گیا جبکہ سفارتی عملے کو برطرف کر دیا گیا۔قونصل سیکشن کے دروازے پر نوٹس دیکھا جس پر لکھا تھا کہ جمہوری افغانستان کا سفارت خانہ بند ہے۔دروازے پردستک کوئی جواب نہیں دیا گیا تاہم سفارت خانے کی عمارت پر ملک کا پرچم اب بھی لہرا رہا ہے۔
قبل ازیں رواں ماہ برطانیہ میں افغان سفیر زلمی رسول نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ ’میزبان ملک کی باضابطہ درخواست‘ پر سفارت خانہ 27 ستمبر کو بند کر دیا جائے گا۔برطانوی وزارت خارجہ نے سفارت خانے کی بندش میں ملوث ہونے کی تردید کی۔برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈولپمنٹ آفس (ایف سی ڈی او) نے اس بات کی تردید کی ہے کہ افغان سفارت خانے کی بندش میں اس کا ہاتھ ہے۔
ادارے کے ترجمان نے کہیہ فیصلہ برطانوی حکومت نے نہیں کیا۔ ریاست افغانستان نے لندن میں افغان سفارت خانہ بند کرنے اور اپنے عملے کو برخواست کرنے کا فیصلہ کیا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments