Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاہم اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں مگر اب جنگ بند ہونی چاہیے:فرانسیسی...

ہم اسرائیل کی حمایت کرتے ہیں مگر اب جنگ بند ہونی چاہیے:فرانسیسی صدر

فرانس:فرانسیسی صدر عمانویل میکروں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران زور دیا کہ “فرانس اسرائیل کی سلامتی کے غیر متزلزل عزم کرتا ہے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی بھی ضروری ہے‘‘۔
فرانسیسی ایوان صدر نے کہا کہ میکروں نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی پہلی برسی کے موقع پر “اسرائیلی عوام کے ساتھ فرانسیسی عوام کی یکجہتی” کا اظہار کیا۔
خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے”۔
دوسری طرف نیتن یاہو نے میکروں سے کہا کہ اسرائیل فرانس سے حمایت کی توقع رکھتا ہے نہ کہ اس پر “پابندیوں” کے نفاذ کی۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق نیتن یاھو نے کہا کہ “اسرائیل کے دوستوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور اس پر ایسی پابندیاں عائد نہیں کریں گے جس سے صرف برائی کے ایرانی محور کو تقویت ملے گی”۔
انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ کے خلاف لڑائی سے لبنان میں “حقیقت کو بدلنے” اور پورے مشرق وسطیٰ میں استحکام حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ “حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کے اقدامات پورے خطے میں استحکام، سلامتی اور امن لانے کے مفاد میں لبنان کی حقیقت کو بدلنے کا موقع فراہم کرتے ہیں”۔
خیال رہے کہ ہفتے کہ روز فرانسیسی صدر نے اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
ان کے اس بیان پر اسرائیلی حکومت کی طرف سے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے فرانس سے اپنا موقف تبدیل کرنے پر زور دیا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے فرانسیسی صدر کے بیان کو ’شرمناک‘ اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments