Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستاناتراکھنڈ میں ریلوے ٹریک پر گیس سلنڈر برآمد، مال ٹرین کو پٹری...

اتراکھنڈ میں ریلوے ٹریک پر گیس سلنڈر برآمد، مال ٹرین کو پٹری سے اتارنے کی سازش

ہریدوار:گزشتہ چند دنوں سے ملک کے کئی حصوں میں ٹرینوں کو الٹانے کی سازشیں مسلسل بے نقاب ہو رہی ہیں۔ ادھر اتراکھنڈ میں روڑکی کے قریب ریلوے ٹریک پر گیس سلنڈر ملنے کی اطلاع ہے۔ اتوار کی صبح 06:35 بجے، ایک مال ٹرین کے لوکو پائلٹ نے روڑکی کے اسٹیشن ماسٹر کو مطلع کیا کہ لنڈھورا اور ڈھنڈھیرا کے درمیان کے ایم ٹریک پر ایک سلنڈر ملا ہے۔
اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پوائنٹس مین کو موقع پر بھیجا گیا اور جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ سلنڈر بالکل خالی تھا۔ بعد میں اسے ڈھنڈھیرا میں اسٹیشن ماسٹر کے پاس جمع کرایا گیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ریلوے ٹریک پر جس جگہ سے سلنڈر ملا ہے وہ ایک طرف سول رہائشی کالونی اور دوسری طرف آرمی کینٹ کی باؤنڈری وال سے گھری ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس اور جی آر پی کو دے دی گئی ہے۔ مقامی پولیس سٹیشن سول لائنز/روڑکی میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments