Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاجنوبی لبنان میں گھات لگا کر حملہ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 12...

جنوبی لبنان میں گھات لگا کر حملہ، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک، 12 زخمی

بیروت:اسرائیل کی جانب سے لبنان پر اپنے حملوں میں شدت اور بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے کو ایک بار پھر نشانہ بنانے کے درمیان لبنان میں حزب اللہ گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر تیسری بار شمالی اسرائیل کے شہر صفد پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔
گروپ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے 24 گھنٹوں کے اندر تیسری بار شمالی اسرائیل کے شہر صفد پر میزائلوں سے بمباری کی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے بدھ کی شام 06 بج کر 50 منٹ پر صفد شہر پر میزائل سے بمباری کی۔ دوسری جانب اسرائیلی آرمی ریڈیو نے تصدیق کی ہے کہ مغربی الجلیل میں شلومی کے قریب ڈرون گرنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
اسرائیلی ویب سائٹ ’’حدشوت‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ سرحدی قصبے قوزہ میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے بعد 8 ہیلی کاپٹر حیفا کی بندرگاہ کے شمال مغرب میں واقع رمبم ہسپتال میں اترے۔ سرحدی دراندازی کے بعد قصبے قوزہ میں جھڑپیں ہوئیں۔ مزید برآں العربیہ یا الحدث ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ آج جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں 3 فوجی ہلاک اور کم از کم 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے ان مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ اسرائیلی بحریہ نے 146 ویں ڈویژن کی افواج کے تعاون سے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے درجنوں ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ فوج نے ایک الگ بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ آج اس نے النبطیہ کے علاقے میں حزب اللہ کے درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا۔
دوسری طرف شمالی اسرائیل کے الجلیل میں سائرن بجائے گئے۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ لبنان کی جانب سے مجد الکرم کی سمت داغے گئے میزائل کے ٹکڑوں سے دو افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی دفاعی اداروں نے خلیج حیفا کے اوپر لبنان سے لانچ کیے گئے ڈرون کو بھی روک دیا۔ اسی تناظر میں العربیہ یا الحدث کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ مغربی الجلیل کی جانب 30 سے زائد میزائل داغے گئے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments