Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاایران کے خلاف اسرائیل دو ہفتوں کے اندر جوابی حملہ کرے گا:...

ایران کے خلاف اسرائیل دو ہفتوں کے اندر جوابی حملہ کرے گا: ذرائع

دبئی:ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تناؤ کے دوران پوری دنیا کی نظریں تہران پر تل ابیب کے جوابی حملے کے امکانات پر مرکوزہیں۔دونوں ممالک کی طرف سے آئے روز ایک دوسرے پر الزامات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
امریکی حکام کو توقع ہے یکم اکتوبر کو ہونے والے ایرانی میزائل حملے کے جواب میں اسرائیلی ردعمل کی تیاری مکمل ہے۔ اگلے دو یا تین ہفتوں کے اندراس کا جواب آسکتا ہے۔
’سی این این‘ نے بدھ کے روز رپورٹ کیا کہ حکام کو توقع ہےکہ اسرائیل پانچ نومبرجوکہ امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ ہے سے سے پہلے جواب دے گا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اسرائیلی ردعمل کی ٹائم لائن اور سطح اسرائیلی حکومت کے اندر شدید بحث کا موضوع ہے۔ اس کا امریکی انتخابات کے وقت سے براہ راست تعلق نہیں ہے، لیکن یہ ان کو مدنظر رکھتا ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو امریکہ کے اندر ردعمل کے ممکنہ اثرات سے آگاہ ہو چکے ہیں۔
دو امریکی عہدیداروں نے اس سے قبل تصدیق کی تھی کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کا خیال ہے کہ اسے اسرائیل کی طرف سے یقین دہانی ملی ہے کہ وہ ایرانی جوہری یا تیل کی تنصیبات پر حملہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کا خیال ہے کہ تل ابیب کو ’تھاڈ‘ میزائل ڈیفنس سسٹم بھیجنے اور اسے چلانے کے لیے تقریباً 100 فوجیوں نے ممکنہ ایرانی انتقامی کارروائیوں اور عمومی سلامتی کے مسائل کے بارے میں کچھ اسرائیلی خدشات کو دور کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ بائیڈن نے گذشتہ ہفتے واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ایران میں تیل یا جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کی مخالفت کی تھی اور نیتن یاہو پر زور دیا تھا کہ وہ اسرائیل کے ردعمل اور اپنے دفاع کے حق کی حمایت کرتے ہیں مگر کشیدگی نہیں چاہتے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments