Sunday, January 12, 2025
Homeہندوستاندہلی کی ہوا 'بہت خراب'، کل صبح سے گریپ ۔2 نافذ

دہلی کی ہوا ‘بہت خراب’، کل صبح سے گریپ ۔2 نافذ

نئی دہلی:سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی پریشان ہونے لگی ہے۔ پیر کو دہلی-این سی آر میں ہوا کا معیار بہت خراب حالت میں پہنچ گیا ہے، جس کے بعد گریڈڈ رسپانس ایکشن پلان کے دوسرے مرحلے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گریپ۔2 منگل کی صبح 8 بجے سے نافذ کیا جائے گا۔ گریپ کا دوسرا مرحلہ اس وقت لاگو ہوتا ہے جب ایئر کوالٹی انڈیکس 301 اور 400 کے درمیان ہوتا ہے۔ اس دوران فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔
این سی آر اور آس پاس کے علاقوں میں فضائی آلودگی کی صورتحال کے پیش نظر ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن نے جی آر اے پی کے نظرثانی شدہ پروگرام کو نافذ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دہلی-این سی آر میں آلودگی کے تعلق سے آج کمیشن کی میٹنگ ہوئی، جس میں دہلی کے موسمیاتی حالات اور ہوا کے معیار کے انڈیکس کی پیشن گوئی کا جائزہ لیا گیا اور یہ فیصلہ لیا گیا۔ دہلی میں،اے کیوآئی صبح تقریباً 300 اور شام 4 بجے کے قریب 310 ریکارڈ کیا گیا۔
آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیشین گوئیاں یہ بھی بتاتی ہیں کہ آنے والے دنوں میں دہلی میں اے کیو آئی انتہائی خراب زمرہ ( 301-400) میں رہ سکتا ہے کیونکہ خراب موسم، موسمی حالات اور پرسکون ہواؤں کی وجہ سےرہے گا۔
گریپ کے دوسرے مرحلے میں کئی قسم کی پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔ اس کے تحت ہسپتالوں، ریل اور میٹرو سروسز کے علاوہ دیگر مقامات پر ڈیزل جنریٹر کے استعمال پر پابندی ہے۔ روزانہ سڑکوں کی صفائی اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ، فیکٹریوں میں صرف مناسب ایندھن استعمال کیا جاتا ہے۔لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لیے پارکنگ فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، تعمیراتی مقامات پر معائنہ بڑھا دیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments