Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاشام کے سویداء شہر میں دھماکے، اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازیں

شام کے سویداء شہر میں دھماکے، اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازیں

شام:شام کے علاقے حلب کے قریب السویداء شہرمیں اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازوں کے ساتھ ساتھ شہر میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ہفتے کی شام سویداء شہر مین اسرائیلی طیاروں کی مسلسل پروازوں کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اس کے علاوہ حلب کے مشرقی دیہی علاقوں میں السفیرہ کے قریب دفاعی تجربہ گاہوں کے علاقے میں سائنسی تحقیقی مرکز اور گوداموں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔
سراقب میں جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیلی جنگی طیاروں نے شامی فوج کے دو فوجی ہیڈکوارٹرز پر دو حملے کیے، جن میں حزب اللہ کے ارکان اکثر آتے ہیں۔
اس سے سراقب اور السفیرہ پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی جب کہ 12 زخمی ہوئے ہیں۔
قبل ازیں شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی بمباری میں حلب کے دیہی علاقوں میں السفیرہ شہر کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایجنسی نے شہر کے آس پاس پر اسرائیلی جارحیت کے بارے میں ابتدائی معلومات بھی فراہم کی تھیں۔
دوسری جانب سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں السفیرہ شہر میں شامی فوج سے تعلق رکھنے والی فوجی صنعت اور سائنسی تحقیقی لیبارٹریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان ہیڈکوارٹرز میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ارکان اور تہران کے وفادار گروپ موجود ہیں۔
یہ حملے اسرائیل کی جانب سے شام میں ایرانی مقامات کے خلاف برسوں سے شروع کی گئی مہم کے ایک حصے کے طور پر کیے گئے ہیں، جس کی شدت میں گذشتہ ستمبر سے لبنان میں شدت کے ساتھ بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
اس کے علاوہ ایران کے وفادار گروپوں کے شام میں فوجی مقامات اور ہیڈ کوارٹر ہیں جہاں ان کے ہزاروں ارکان موجود ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 2011ء میں شام میں تنازع کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے شام میں سینکڑوں فضائی حملے شروع کیے ہیں، جن میں حکومتی فورسز کے ٹھکانوں اور ایرانی اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments