Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانانڈیا الائنس کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار ممتا بنرجی

انڈیا الائنس کی ذمہ داری اٹھانے کو تیار ممتا بنرجی

نئی دہلی :مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی کی سپریمو ممتا بنرجی نے انڈیا الائینس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو اتحاد کے کام کرنے کے طریقے پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، اشارہ کیا کہ اگر وہ موقع ملے تو وہ اتحاد کی قیادت کرنے کے لئے تیار ہیں کیونکہ وہ انڈیا الائنس کی قیادت کرنے کی اہل ہیں۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگالی نیوز چینل نیوز 18 بنگلہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں نے انڈیا الائینس بنایا تھا، اب اسے سنبھالنے کی ذمہ داری ان لوگوں پر ہے جو اس کی قیادت کر رہے ہیں۔ اگر وہ کام نہیں کر سکتے تو میں کیا کر سکتی ہوں؟ میں صرف اتنا کہوں گی کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا۔
یہ پوچھے جانے پر کہ وہ بی جے پی مخالف طاقت کے طور پر اپنی ساکھ کے باوجود اتحاد کی ذمہ داری کیوں نہیں لے رہی ہیں، ممتا بنرجی نے کہاکہ اگر مجھے موقع دیا جائے تو میں اتحاد کو اچھی طرح سے چلا سکتی ہوں۔میں بنگال سے باہر نہیں جانا چاہتی، لیکن میں اسے یہاں سے چلا سکتی ہوں۔جانکاری کے لیے بتاتے چلیں کہ انڈیا الائینس میں دو درجن سے زیادہ اپوزیشن جماعتیں شامل ہیں۔ سی ایم ممتا بنرجی کے تبصرے ان کی پارٹی کے ایم پی کلیان بنرجی کے تبصروں کے بعد آئے ہیں، جنہوں نے بلاک میں کانگریس اور دیگر اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ انا کو ایک طرف رکھیں اور ممتا بنرجی کو اپوزیشن اتحاد کی لیڈر کے طور پر قبول کریں۔ بی جے پی نے مہاراشٹر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، ریکارڈ تعداد میں سیٹیں حاصل کرتے ہوئے، پارٹی کی زیرقیادت حکمران ‘مہاوتی’ اتحاد کو زبردست فتح دلائی، جب کہ جھارکھنڈ میں جے ایم ایم کی شاندار کارکردگی نے انڈیا الائینس کے لیے ایک مضبوط واپسی کا نشان لگایا۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments