ریاض:سعودی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی جانب سے پولیس اور قابض افواج کی حفاظت میں مسجد الاقصیٰ کے صحنوں میں اسرائیلی آباد کاروں کے دھاوا بولنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی مسلسل کھلی خلاف ورزیاں اور مسجد اقصیٰ کے تقدس پر وحشیانہ اور بار بار کے حملے قابل مذمت ہیں۔
مملکت نے القدس کی تاریخی اور قانونی حیثیت اور اس کے مقدسات کو متاثر کرنے والی ہر چیز کو دوٹوک طور پر مسترد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکام کو اسلامی مقدس مقامات اور ریاست میں معصوم شہریوں کے خلاف ان کی سنگین خلاف ورزیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائے۔