Saturday, January 11, 2025
Homeہندوستانحج 2025 : ویٹنگ لسٹ میں مزید 3676 عازمین کو ملی منظوری

حج 2025 : ویٹنگ لسٹ میں مزید 3676 عازمین کو ملی منظوری

نئی دہلی: حج کمیٹی آف انڈیا کے تحت 2025 میں حج پر جانے کا ویٹنگ لسٹ کا انتظار کر رہے 3676 عازمین کو منظوری مل گئی ہے یہ اطلاع حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری ایک ریلیز میں دی گئی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب جاری سرکولر کے مطابق مختلف ریاستوں سے منسوخ کرائی گئی نشستوں کو پُر کرنے لیے دوسری ویٹنگ لسٹ کو منظوری دے دی گئی ہے۔
جس سے چھتیس گڑھ کے 136 سے 160 تک دہلی کے626 سے 790 تک گجرات کے 1724 سے 2207 تک کرناٹک کے 2075 سے 2310 تک کیرالا کے 1712 سے 2208 تک مدھیہ پردیش کے 906 سے 1136 تک مہاراشٹرا کے 3697 سے 4789 تک تامل ناڈو کے 1016 سے 1319 تک اور تلنگانہ کے 1632 سے 2288 تک کے عازمین کو حج کا موقع ملا ہے۔ ویٹنگ لسٹ میں منظور شدہ عازمین، حج اخراجات کی رقم 272300 روپیہ (پہلی اور دوسری قسط) 23 جنوری 2025 تکایٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) یا یونین بینک آف انڈیا ( یو بی آئی) کی کسی بھی شاخ میں پےِ ان سلپ اور بینک ریفرنس نمبر کے ذریعے
حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاونٹ میں جمع کرا دیں۔ عازمین کو رقم جمع کرانے کے لیے ای-پیمنٹ کی سہولت دی گئی ہے- جو ویب سائٹ hajcommittee.gov.in
یا حج سیودھا ایپ پر کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، نیٹ بیکنگ، یو پی آئی کے ذریعہ دستیاب ہے۔
ویٹنگ لسٹ سے منتخب عازمین رقم کی ادائیگی کے بعد اپنا انٹرنیشنل پاسپورٹ (مشین ریڈ ایبل) کی خود تصدیق شدہ کاپی ، میڈیکل اسکریننگ اور فٹنیس سرٹیفکٹ، حلف نامہ، بینک کی پے سلپ، حج درخواست فارم کاپی۔ 25 جنوری 2025 تک اپنی متعلقہ ریاستی حج کمیٹی میں جمع کرا دیں۔ مزید معلومات کے لیے حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ
hajcommittee.gov.in
یا ریاستی حج کمیٹیوں کے دفاتر پر رابط کر سکتے ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments