Saturday, January 11, 2025
Homeدنیاایران نے سعودی شہریوں کو ویزے سے استثنیٰ دے دیا

ایران نے سعودی شہریوں کو ویزے سے استثنیٰ دے دیا

تہران:ایران نے سعودی شہریوں کو پیشگی ویزہ لینے سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلے پر عمل درآمد آج پیر سے ہو گا۔
واضح رہے کہ ایران نے دسمبر میں سعودی عرب سمیت 28 دیگر ملکوں کے شہریوں کو پیشگی ویزہ سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس پر عملدرآمد 5 فروری سے مقررہوا ہے۔
فضائی راستے سے آنے والے سعودی سیاح کو اب ویزہ لینے کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم بری راستوں سے آنے والے سیاح پر یہ فیصلہ نافذ نہیں ہوگا۔
ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی نے کہا ہے کہ ’ایران نے سعودی عرب کے علاوہ انڈیا، روس، امارات، بحرین، قطر، کویت، لبنان، تیونس اور برازیل کے علاوہ دیگر ممالک کے شہریوں کو ویزے سے یکطرفہ استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
خیال رہے کہ 2023 کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ایران میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد 48.5 فیصد بڑھ گئی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments