Saturday, February 22, 2025
Homeکھیلچیمپئنز ٹرافی: افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست

چیمپئنز ٹرافی: افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست

کراچی: چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دے دی,نیوزی لینڈ نے بدھ کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کراچی میں آج شروع ہونے والے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں کیویز اوپنر ول ینگ اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم کی سینچریوں نے ٹیم کو پانچ وکٹوں پر 320 رنز پہنچنے میں مدد کی۔
یاد رہے کہ پاکستان 1996 میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار آئی سی سی کے کسی بین الاقوامی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے اور وہ اس ایونٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ پاکستان نے 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔ فائنل میں اس نے روایتی حریف انڈیا کو 180 رنز سے ہرایا تھا۔ فخر زمان نے شاندار سینچری کی بدولت پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ حسن علی مجموعی طور پر 13 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان 320 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم 118، ویل ینگ 107 اور گلین فلپس 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نیوزی لینڈ کے بیٹرز کے سامنے پاکستانی بولرز بے بس دکھائی دیے، آخری آٹھ اوورز میں نیوزی لینڈ نے 105 رنز بنائے۔
پاکستان نے 321 رنز کے ہدف کا مایوس کن آغاز کیا۔ اوپنر سعود شکیل چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر محض 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور صرف 8 تھا۔ون ڈاؤن پر آنے والے کپتان محمد رضوان بھی جلدی پویلین لوٹ گئے، وہ 14 گیندوں پر صرف 3 رنز بنا سکے۔فخر زمان نے کچھ دیر کریز سنبھالی اور جارحانہ انداز میں شاٹس کھیلنے کی کوشش کی، تاہم قسمت نے ان کا زیادہ ساتھ نہیں دیا۔ دو مرتبہ کیچ ڈراپ ہونے کے بعد وہ آخرکار کلین بولڈ ہو گئے۔ انہوں نے چار چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے بعد سلمان علی آغا 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ طیب طاہر صرف 1 رن ہی بنا سکے۔اوپننگ کرنے والے بابر اعظم وکٹ پر طویل وقت تک موجود رہے، مگر ان کی بیٹنگ کا انداز سست رہا۔ وہ 90 گیندوں پر 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
یوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا، جہاں وِل ینگ اور ڈیوون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا۔ ابتدائی آٹھ اوورز میں دونوں کھلاڑیوں نے بغیر کسی نقصان کے 39 رنز جوڑے۔پہلی وکٹ نیوزی لینڈ کو آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر اس وقت گری جب ڈیوون کونوے 10 رنز بنا کر ابرار احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ ون ڈاؤن آنے والے کین ولیمسن محض ایک رن ہی بنا سکے اور نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ دے بیٹھے۔
نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 17ویں اوور میں گری، جب ڈیرل مچل 73 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ اوپنر وِل ینگ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔
میچ کے آخری اوورز میں نیوزی لینڈ کے بیٹرز نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور آخری آٹھ اوورز میں 105 رنز جوڑے۔ گلین فلپس نے 61 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں چار چھکے اور تین چوکے شامل تھے، وہ حارث رؤف کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ٹام لیتھم نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے تین چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 118 رنز بنائے جبکہ مائیکل بریسویل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کی جانب سے بولنگ میں نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
تاریخی طور پر دونوں ٹیمیں 118 ون ڈے میچز میں آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں پاکستان نے 61 مقابلے جیتے جبکہ نیوزی لینڈ نے 53 میں کامیابی حاصل کی۔ تین میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے اور ایک برابر رہا۔چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیموں کا تین مرتبہ آمنا سامنا ہو چکا ہے، جہاں ہر بار نیوزی لینڈ کو فتح حاصل ہوئی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments