Saturday, January 11, 2025
Homeکھیلآسٹریلیا انڈر 19 ورلڈ کپ کا چمپئن، ہندوستان کو شکست

آسٹریلیا انڈر 19 ورلڈ کپ کا چمپئن، ہندوستان کو شکست

بیرونی: آسٹریلیا نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں ہندوستان کو 79 رنز سے شکست دے کر چمپئن بننے اعزاز حاصل کر لیا۔ اتوار کو جنوبی افریقہ کے شہر بینونی میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے- میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 79 رنز سے شکست دے کر چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ آسٹریلیا نے آخری بار یہ ٹائٹل سال 2010 میں جیتا تھا اور اب 14 سال بعد ایک بار پھر انڈر 19 کا عالمی چیمپئن بن گیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستان اپنے ٹائٹل کا دفاع نہ کرسکا اور اسے رنر اپ بننے پر ہی قناعت کرنا پڑی
آسٹریلیا کی جانب سے ہرجاس سنگھ نے 55، کپتان ہیوج وِیبگین نے 48 جبکہ اولیور پِیک نے 46 رنز بنائے۔ہندوستان کی طرف سے راج لمبانی نے تین، نمن تیواری نے دو جبکہ ساومے پانڈے نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہندوستان کے آدرش سنگھ نے 47 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی بیٹر آسٹریلوی بولرز کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہیں کر سکا اور ایک، ایک کرکے تمام پویلین لوٹتے گئے۔
ہندوستان کی تمام تر امیدیں آدرش سنگھ سے وابستہ تھیں لیکن جب وہ 115 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے تو ہندوستان کی میچ جیتنے کی امیدیں دھری کی دھری رہ گئیں۔
مروگن ابھیشک نے 42 رنز بنا کر کچھ مزاحمت دکھائی لیکن اس کے باوجود پوری انڈین ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
اگر ہندوستان آج آسٹریلیا کو فائنل میں شکست دینے میں کامیاب ہو جاتا تو انڈین ٹیم مجموعی طور پر چھٹی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیتی۔
آسٹریلیا نے فائنل میں ہندوستان کو ہرا کر چوتھی مرتبہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس سے قبل آسٹریلیا اور ہندوستان کی ٹیمیں دو مرتبہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں جن میں دونوں مرتبہ ہندوستان نے کامیابی حاصل کی۔
ہندوستان نے آسٹریلیا کو 2012 اور 2018 کے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں شکست دی تھی۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments