Sunday, January 12, 2025
Homeدنیامتحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش، آج بھی گھروں سے کام کرنے...

متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارش، آج بھی گھروں سے کام کرنے کی اجازت

دبئی:متحدہ عرب امارات نے پیرکی رات گئے دیر تک ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد مسلسل دوسرے روز بھی گھروں سے کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نجی شعبے سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کو منگل کے روز بھی گھر سے کام کے لیے کہیں۔
وزارت انسانی وسائل کی طرف سے کہا گیا کہ نجی شعبے میں کام کرنے والی کمپنیوں کو ضروری اقدام کے طور پر وہ اپنے کارکنوں کو گھر سے کام کرنے کے لیے کہیں۔ ماسوائے کسی کے کام کی نوعیت لازماً باہر کے کام سے متعلق ہو صرف وہ باہر جائیں۔
نجی کمپنیوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس موسمی شدت اور غیر یقینی صورت حال میں اپنے کارکنوں کی صحت اور تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔ امارات کی وزارت انسانی وسائل نے نجی شعبے سے یہ اپیل سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہے۔
واضح رہے متحدہ عرب امارات میں موسمیات سے متعلق مرکز نے طوفانی بارشوں کے دور دراز تک ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے اتوار سے پیر تک موسمی شدت کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس بنیاد پر پیر کے روز سرکاری ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا کہا گیا، تاہم پیر کی رات کو دیر تک یہ طوفانی ماحول جاری رہا ہے ۔ جس کے بعد منگل کے روز بھی احتیاط کا کہا گیا ہے۔
امارات میں طوفانی بارش کے باعث سڑکوں اور گلی محلوں میں پانی کھڑا نظر آ رہا ہے۔ اس دورام امارات کی مختلف وزارتیں چیلنج سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔ سرکاری ملازمین کو منگل کے روز بھی گھر سے کام کرنے کی اجازت دی ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments