Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاغزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ مذاکرات حوصلہ افزا نہ رہے:...

غزہ میں جنگ بندی کے لیے قاہرہ مذاکرات حوصلہ افزا نہ رہے: وزیر اعظم قطر

غزہ:قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے قاہرہ میں چار ملکی حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ زیادہ حوصلہ افزائی کا ذریعہ نہیں تھے۔ وزیر اعظم قطر میونخ میں جاری سیکیورٹی کانفرنس میں گفتگو کر رہے تھے۔
انہوں نے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے چند روز پہلے ہونے والے مذاکرات میں جو اسلوب سامنے آیا ہے وہ ان کے لیے بھی اس کے باوجود بہت زیادہ حوصلہ افزا نہیں رہا کہ وہ ہمیشہ امید کی بات کرتے رہے ہیں اور امید کرتے رہنا چاہتے ہیں۔
شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ جنگ بندی معاہدے کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ مشروط نہیں کرنا چاہیے۔ یہ بد قسمتی اور المیہ ہے کہ بہت سے ملک مذاکرات کے جنگ بندی کو یرغمالی کی رہائی کے معاملے سے جوڑتے رہے۔
قطری وزیر اعظم جن کے پاس وزارت خارجہ کا قلمدان بھی ہے انہوں نے مذاکرات کے دوران ہونے والی بحث کی تفصیلات کی طرف جانے سے گریز کیا ۔ تاہم انہوں نے بتایا اس سے پہلے ہونے والے دو نکات ضرور زیر بحث رہے ہیں، ایک یہ کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر حالات کو بہتر کرنا اور ان فلسطینی اسیران کی اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے میں رہائی کا معاملہ جو اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ جس معاہدے کے بارے میں ہم بات کر رہے ہین یہ زیادہ برے پیمانے پر ہوگا ، تاہم اس کے لیے کچھ مشکلات ہیں۔، جن کا تعلق انسانی بنیادوں پر چیزوں کو دیکھنے کے حوالے سے رہا ہے۔ تاہم یہ بھی طے ہو گیا ہے اب رہائیوں کی تعداد کا معاملہ زیر بحث ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments