Sunday, January 12, 2025
Homeدنیانئی فلسطینی حکومت غیر جماعتی ہوگی: تحریک فتح

نئی فلسطینی حکومت غیر جماعتی ہوگی: تحریک فتح

دبئی:فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ کی طرف سے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو پیش کرنے کے بعد تحریک فتح نے واضح کیا ہے کہ آئندہ کوئی بھی حکومت غیر جماعتی ہو گی۔
فتح کے ترجمان عبدالفتاح دولہ نے پیر کے روز العربیہ کو بتایا کہ اگر اسرائیلی محاصرہ جاری رہا تو کوئی بھی حکومت اپنا کردار ادا نہیں کر سکے گی۔
انہوں نے یہ بھی زور دیا کہ “اگلی حکومت دھڑوں پر نہیں بلکہ اہلیت پر مشتمل ہو گی”۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وزیراعظم محمد اشتیہ حکومت اسرائیلی مالیاتی ناکہ بندی کا شکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت موجودہ حکومت کے استعفے کو قبول کرنے کے بارے میں محمود عباس کے موقف کی منتظر ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگلا مرحلہ مشکل ہے اور غزہ کی پٹی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔
یہ بات فلسطینی وزیر اعظم کی طرف سے اس بات کی تصدیق کے بعد سامنے آئی ہے کہ اگلے مرحلے کے لیے غزہ میں نئے حکومتی اور سیاسی انتظامات کی ضرورت ہے جو نئی حقیقت کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلے مرحلے اور اس کے چیلنجوں کے لیے نئے حکومتی اور سیاسی انتظامات کی ضرورت ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments