Saturday, January 11, 2025
Homeتعلیمسی یو ای ٹی یوجی 2024کے لئے رجسٹریشن شروع، پورٹل کا آغاز

سی یو ای ٹی یوجی 2024کے لئے رجسٹریشن شروع، پورٹل کا آغاز

نئی دہلی:نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ(سی یو ای ٹی یوجی
2024) کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس بار این ٹی اے نے رجسٹریشن کے لیے ایک نیا پورٹل بھی لانچ کیا ہے۔ڈی یو، بی ایچ یو، جے این یوسمیت مختلف مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں میں یوجی پروگراموں میں داخلے کے لیے امیدوار سرکاری ویب سائٹ پر جا کر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار 26 مارچ کی آدھی رات 12 بجے سے پہلے اندراج کر سکتے ہیں۔
سرکاری شیڈول کے مطابق سی یو ای ٹی یوجی 2024 کے امتحانات 15 سے 31 مئی کے درمیان شیڈول ہیں اور نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔ دریں اثنا، رجسٹرڈ امیدوار 28 مارچ سے 29 مارچ تک اپنے درخواست فارم میں تصحیح بھی کر سکتے ہیں۔ امتحان کی سٹی سلپ 30 اپریل کو جاری کی جائے گی اور ایڈمٹ کارڈ مئی 2024 کے دوسرے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔
اس سال بھی یہ امتحان 13 مختلف زبانوں انگریزی، ہندی، آسامی، بنگالی، گجراتی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، اڑیہ، پنجابی، تامل، تیلگو اور اردو میں لیا جائے گا۔ یہ امتحان ہندوستان سے باہر کے 26 شہروں سمیت 380 شہروں میں لیا جائے گا۔
کل 33 زبانیں اور 27 مضامین ہیں۔ امیدوار اپنی مرضی کے مطابق کسی بھی مضمون/زبان کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 50 میں سے 40 سوالات ان زبانوں میں سے ہر ایک میں حل کرنے ہوں گے۔ امیدواروں کی تعداد اور مضامین کے انتخاب کے لحاظ سے ریاضی/ امتحان کئی دنوں میں دو یا تین شفٹوں میں لیا جا سکتا ہے۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments