Saturday, January 11, 2025
Homeدنیافلسطینیوں کو رمضان کے دوران مسجد الاقصیٰ میں عبادت کرنے کی اجازت...

فلسطینیوں کو رمضان کے دوران مسجد الاقصیٰ میں عبادت کرنے کی اجازت دی جائے:امریکہ کا اسرائیل پر زور

واشنگٹن:امریکہ نے اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماہِ رمضان کے دوران مسلمانوں کو یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں عبادت کرنے کی اجازت دے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کے سوالوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم اسرائیل پر زور دیتے رہے ہیں کہ وہ ماضی کے طریقوں پر عمل کرتے ہوئے رمضان کے دوران پرامن عبادت گزاروں کو مسجد تک رسائی کی اجازت دے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ نہ صرف اخلاقی طور پر درست اقدام ہے، اور یہ صرف لوگوں کو مذہبی آزادی دینے کے بارے میں نہیں ہے جس کے وہ مستحق ہیں اور ان کا حق ہے بلکہ یہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے بھی اہم ہے۔‘
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’مغربی کنارے میں کشیدگی کو بڑھانا اسرائیل کے سلامتی کے مفاد میں نہیں ہے۔‘

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments