Sunday, January 12, 2025
Homeدنیاعالمی برادری ہلاکتوں کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی...

عالمی برادری ہلاکتوں کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے: فلسطینی سفیر

واشنگٹن:اقوام متحدہ میں فلسطینی اتھارٹی کے سفیر ریاض المنصور نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں خوراک کے لیے جمع ہونےوالے فلسطینیوں میںموت بانٹنے والے اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے۔ سفیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی مذمت کرے ۔
ریاض المنصور نے کہاکہ اب سلامتی کونسل کو چاہیے کہ وہ اسرائیل کو کہہ دے’ بہت ہو گیا‘ ۔ واضح رہے فلسطینی اتھارٹی کے سفیر کا یہ بیان جمعرات کے روز اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی فوج نے امدادی ٹرک تک پہنچنے والے فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے 112 کی تعداد میں ہلاک اور 760 کو زخمی کر دیا۔
اس پر سفیر نے مزید کہاکہ اسرائیل کی طرف سے یہ وحشیانہ قتل عام اس بات کی گواہی ہے کہ سلامتی کونسل مفلوج ہو کر رہ گئی ہے اور جب تک ویٹو کے استعمال کا سلسلہ جاری ہے فلسطینیوں کو ان کی زندگیوں سے اسی طرح محروم کیا جاتا رہے گا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے پانچ مستقل ارکان ہیں، ان میں سے امریکہ نے سات اکتوبر کے بعد سے اب تک کم از کم تین بار جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کیا ہے۔ امریکہ کا اسرائیل کے حق میں ویٹو کا استعمال اسرائیل کا سب سے بڑا اتحادی ہونے کے سبب ہے غزہ میں جنگ بندی کا مخالف ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے اقوام متحدہ میں سفیر کا کہنا ہے کہ اس نے بیان جاری کرنے سے پہلے امریکی سفیر برائے اقوام متحدہ لنڈا تھامس گرین فیلڈ سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کو چاہیے کہ اپنے پلیٹ فارم سے کوئی ایسی چیز سامنے لائے جس میں ہلاکتوں کے تازہ واقعے کی مذمت کی جائے اور ان کی مذمت کی جائے جو اس قتل عام کے ذمہ دار ہیں۔
اتھارٹی کےسفیر نے بیان میں کہاکہ اگر سلامتی کونسل کی ریڑھ کی ہڈی اور کوئی عزم رکھتی ہے تو ہم اس سے کہتے ہیں کہ ہمیں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
خیال رہے سلامتی کونسل کے ارکان نے جمعرات کے روز پیش آنے والے واقعے پر ہی ایک بند کمرے میں کے اجلاس میں اکتھے ہوئے ہیں۔ یہ غیر رسمی تبادلہ خیال الجیریا کی درخواست پر کیا گیا۔
امریکی نائب سفیر رابرٹ ووڈ نے اس غیر رسمی اجلاس میں آتے ہی کہاکہ یہ ایک المناک دن تھا۔ ہم سب آج شمالی غزہ میں سو سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکت اور بہت سوں کے زخمی ہونے سے بہت پریشان اور غمزدہ ہیں۔

RELATED ARTICLES
- Advertisment -
Google search engine

Most Popular

Recent Comments